20 اپریل 2013 - 19:30
امریکہ کا شام میں دہشت گردوں کو 100 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

امریکہ کے ایک اعلی اہکار نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ شام میں شامی حکومت کے خلاف سرگرم دہشت گردوں کو 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرےگا۔

ابنا: امریکہ کے ایک اعلی اہکار نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ شام میں شامی حکومت کے خلاف سرگرم دہشت گردوں کو 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرےگا۔ امریکی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ استنبول میں شامی حکومت کے مخالفین کے اجلاس میں امریکی امداد کا اعلان کریں گے۔ امریکی اہلکار کے مطابق یہ امداد ہتھیاروں کی شکل میں ہوگی۔ شامی حکومت کے مخالف دہشت گردوں کو امریکہ، سعودی عرب، قطر اور ترکی کی جانب سے پیشرفتہ ہتھیار مل رہے ہیں اور مذکورہ ممالک کے ہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں ذرائع کے مطابق شام میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں امریکہ ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر وکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

.......

/169